Pages

Monday, 24 October 2011

انپیج اردو کا تعارف

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ !
Introduction to Inpage Urdu

انپیج ایک ایسا سافٹ ویر ہے جو اردو میں لکھنے کے لئے بنایا گیا ہے۔ اس سافٹ ویر کی مدد سے پاکستان کی قومی زبان ، جو کہ سترہ کروڑ سے زیادہ افراد کی زبان ہے، یعنی اردو زبان میں ایک خوش خط اور عمدہ تحریر تیار کی جاسکتی ہے۔ اس پروگرام میں اردو زبان کو عمدہ انداز میں لکھنے کے لئے بہت سی آسانیاں پیدا کردی گئی ہیں۔ ایک اس پروگرام کے ذریعے خوش خط تحریر بنائی جا سکتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ کوئی عمدہ سی لغت کی کتاب بنانا اور اردو کمپوزینگ یعنی مختلف مواد کو اکٹھا کرکے ایک اردو مقالہ، اردو درخواست، اردو کتاب اور اردو دستاویزات تیار کی جاسکتی ہیں۔ اس پروگرام کا استعمال بہت آسان ہے۔ اس پروگرام میں گرافکس کی سہولت بھی شامل کی گئی ہے، جس کی مدد سے مختلف قسم کی اشتہارات اور اخباری کالم با آسانی لکھے جا سکتے ہیں۔ مختصر یہ کہ انپیج اردو ایک انتہائی اہم اور مفید پروگرام ہے۔
اس پروگرام میں یہ سہولت بھی موجود ہے کہ آپ اس کے ذریعے اپنی قیمتی آراء اور نفع مند باتیں انٹرنیٹ پر شائع کرسکتے ہیں اور ایک دوسرے کوسکھا اور بتا سکتے ہیں۔ اور یہ واضح کرسکتے ہیں کہ اردو ایک زندہ زبان ہے۔
یہ ایک واضح حقیقت ہے کہ زبان کسی بھی قوم کی ثقافتی پہچان ہوا کرتی ہے۔ اس لئے اردو زبان ہماری ثقافت اور قومی پہچان ہے۔ پاکستان کوئی غریب ملک نہیں، اسے بننے سے آج تک لوٹا گیا مگر ابھی تک قائم ہے۔ اس کی خوشحالی اقبال کا خواب اور محمد علی جناح کا صرف قول ہی نہیں، ایک وقت عنقریب آئیگا جو اسے دنیا میں ممتاز ترین مقام دیگا۔
اس مقصد کے حصول کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے قومی تشخص کو قائم رکھیں۔ ترقی کی بنیاد علم پر ہے اور علم کے حصول اور اس میں وسعت کا ذریعہ زبان ہے۔ یہ ہم سب پاکستانیوں کی ذمہ داری ہے کہ ہم اس کی اشاعت میں کوشاں رہیں۔
میں نے کافی سائٹس پر دیکھا کہ انپیج کے متعلق پوچھے گئے سوالات کا جواب نہیں دیا جاتا۔ اس لئے میں نے سوچا کہ کیوں نہ ایک ایسا بلاگ بنا دیا جائے، جہاں انپیج کے استعمال کرنے والوں کی طرف سے کئے سوالات کے جوابات اور انپیج میں شروع سے لے کر آخر تک آنے والے errors کا حل فراہم کیا جائے۔
ہم اپنے اگلی نشست میں انپیج پروگرام کو Install کرنے کا طریقہ اور درپیش errors کا تجزیہ کریں گے۔
ملتے ہیں کچھ وقفے کے بعد
اللہ حافظ
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

No comments:

Post a Comment