Pages

Tuesday, 25 October 2011

انپیج اردو کو انسٹال کرنے کا طریقہ Inpage Urdu Installation

 السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ !
 How to install Inpage Urdu: 

گزشتہ سے پیوستہ:
کل ہم نے انپیج اردو کا تعارف ذکر کیا، اس کے فائدے اور استعمال کے حوالے سے گفتگو ہوئ۔
آج ہم انپیج اردو انسٹال کرنے کا طریقہ سیکھیں گے۔ 

انپیج اردو کو انسٹال کرنے کا طریقہ:
اردو انپیج کو انسٹال کرنا نہایت ہی آسان ہے۔ سب سے پہلے آپ کے پاس انپیج اردو کا Setup ہونا چاہئے۔ اس تحریر کے آخر میں آپ بہت سے اہم انپیج اردو کے Setup تلاش کرسکیں گے۔ سب سے پہلے کسی بھی لنک کی مدد سے انپیج اردو download کیجئے۔ تقریبا یہ تمام فائلیں وائرس سے آپ کے کمپیوٹر کو بچانے کے لئے زپ فولڈر میں رکھی گئی ہیں۔ آپ فائل کو extract کریں اور پھر setup فائل پر کلک کریں۔ پروگرام انسٹال ہونا شروع ہوجائيگا، آپ صرف Next پر کلک کرتے جائيں اور جب accept کا آپشن آئے تو اس پر کلک کردیں۔ تھوری دیر میں آپ کا انپیج اردو پروگرام انسٹال ہوجائيگا۔

 Solution for Hasp Driver error in Inpage Urdu:

آپ فورا استعمال نہ شروع کریں۔ بلکہ آپ setup میں سے Hasp Driver کی فائل تلاش کریں۔ اسے copy کرلیں اور اس فولڈر میں past کردیں جس میں آپ کی انپیج اردو کی فائلز انسٹال ہوئی ہیں۔ اوراس Hasp driver پر ڈبل کلک کریں اور پھر جو آپشن سامنے آئے آپ OK پر کلک کردیں۔
اب آپ انپیج اردو استعمال کریں۔ اب جب آپ انیپیج اردو کو استعمال کریں گے تو یہ آپ کو Hasp driver is not installed on your computer کا error نہیں دیگا، کیونکہ اب آپ کا انپیج اردو سافٹ ویر رجسٹرہوجکا ہے۔ آپ رجسٹری اس میں ڈال چکے ہیں اور اس طرح کئی دیگر errors سے بھی آپ کی جان چھوٹ جائیگی۔

Phonetic Keyboard setting in Inpage Urdu:
ابھی آپ نئی فائل بنانا شروع نہ کریں۔ ایک کام اور کریں انپیج اردو کو آن کریں اور اس میں الٹے ہاتھ پر آپ کو تین آپشنز نظر آئیں گی، آپ درمیانی یعنی preferences پر کلک کریں اور اس کی آخری آپشن Keyboard Preferences پر کلک کریں اور آپ دیکھیں گے کہ ایک نیا ڈائیلاگ باکز کگل جائیگا، جس میں Monotype لکھا ہوگا، اس پر کلک کریں اورmanue میں سے phonetic پر کلک کرلیں اور OK کردیں۔ 

phonetic کی بورڈ کا لے آوٹ اس طرح ہے جیسے آپ نیچے تصویر دیکھ رہے ہیں، آپ اس تصویر کا Print لیلیں اور اپنے پاس رکھیں اگر کوئ لفظ بھول جائے تو اس میں سے دیکھ لیں۔

انپیج کے سافٹ وئرز آپ کو اگلی پوسٹ میں مل جائینگے۔
اگر کوئی بھی مسئلہ یا پریشانی آئے انپیج اردو کے حوالے سے تو آپ اس پوسٹ میں اپنے comments کے ذریعئے پوچھ سکتے ہیں۔ ان شاء اللہ اس کا جلد از جلد آپ کو جواب ملے گا۔
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
اللہ حافظ

No comments:

Post a Comment